شہر کے مصروف ترین بیگم بازار علاقہ میں ایک مسجد کے امام پر حملے کے
واقعہ کے بعد پولیس محتاط ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسجد کے امام مولانا
عاصم پر بدمعاشوں نے راستے میں روک کر حملہ کر دیا۔ خیال رہے کہ یہ اس
علاقہ میں پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ٹوپی پہنے اور
داڑھی رکھے لوگوں کو رات کے وقت
میں نشانہ بنایا جاچکاہے۔
ہندی سیاست ڈاٹ کام کی ایک خبر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب
مولانا عاصم موٹر سائیکل پر اپنے دوست بشیر کے ساتھ جا رہے تھے ۔ پولیس نے
واقعہ کے ملزموں موہت سنگھ، للت سنگھ، شیتل سنگھ اور پون کمار کو گرفتار کر
کے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی
ہے۔